امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک خاتون اور مرد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پیٹرول کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس پر ایک اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔
ادھر یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست منی سوٹا میں بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران ایک خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان واقعات کے بعد امیگریشن کارروائیوں میں طاقت کے استعمال پر امریکا میں ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔