پنجاب اسمبلی؛ اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری ترمیم بل 2025ء منظوری کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پنجاب اسمبلی؛ اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری ترمیم بل 2025ء منظوری کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس)
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضابطہ فوجداری پنجاب ترمیم بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
بل کے متن کے مطابق اس ترمیم کے تحت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 417 میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کا تعلق ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کے اختیار سے ہے۔
منظور کیے گئے بل کے مطابق اب بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کی منظوری صوبائی حکومت کے بجائے محکمہ پبلک پراسیکیوشن پنجاب کے سیکریٹری دیں گے۔ ترمیم کے بعد سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ پبلک پراسیکیوٹر کو براہ راست بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت دے سکیں گے۔
بل میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد اپیل دائر کرنے کے عمل کو تیز کرنا اور اجازت کے طویل اور پیچیدہ سرکاری طریقہ کار کو ختم کرنا ہے۔ بل کے متن کے مطابق اکثر کیسز میں سرکاری منظوری میں تاخیر کے باعث عدالتی مدت ختم ہو جاتی تھی، جس کے باعث اپیل دائر نہیں ہو پاتی تھی۔
یہ بل اب پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی ایران میں مظاہرے بے قابو، ملک بھر میں انٹرنیٹ کا مکمل بلیک آؤٹ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا پاکستانی سفیررخسانہ افضال کی تھائی لینڈ میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نیروت یوپاکدی سے ملاقات چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کنونشن پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضابطہ فوجداری پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔