data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ضلع کورنگی کے علاقے شمسی سوسائٹی البدر میں جمعے کی صبح ایک نوجوان شہری نے ڈاکوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دی، واقعے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ محمد شعیب ولد محمد اسلم موقع پر جاں بحق ہوگئے، جو چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے اور والدین کے سہارا تھے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول محمد شعیب پلاسٹک کی تھیلوں اور ڈسپوزیبل ایٹم کی دکان کے مالک تھے، صبح سویرے اپنی دکان کھولنے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو وارد ہوئے اور دکان سے 10 سے 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے لگے۔

رپورٹ کے مطابق فرار ہوتے ہوئے ملزمان لاہور کوٹل کے قریب گڑھے میں گر گئے، جس پر قریبی ہوٹل میں بیٹھے شہری موقع پر پہنچے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کرنے لگے، محمد شعیب بھی اپنی دکان سے بھاگتے ہوئے گڑھے میں پہنچے اور ڈاکوؤں کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

 اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور ایک ڈاکو کا ماسک اتر گیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور شعیب کو گلے میں گولی لگ گئی، وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ جائے وقوع سے دو گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقتول کی لاش فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں شناخت کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔

محمد شعیب کے چھوٹے بھائی محمد سہیل نے بتایا کہ ان کے بھائی کے پاس 2 سے 2.

5 لاکھ روپے تھے جو وہ بینک جمع کرانے جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے اور اگر پولیس وہاں موجود ہوتی تو شاید ان کا بھائی آج زندہ ہوتا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں مزید سیکیورٹی اور گشت بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا