وزیراعلی کے پی کے کو حیدر آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
سٹی 42: وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو حیدرآباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت دینے سے بار ایسوسی ایشن نے انکار کردیا.
سہیل آفریدی کل حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں مختلف تقریبات میں شرکت اور ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار نے بار سے خطاب کی اجازت نہ دینے کا لیٹر جاری کردیا
لیٹر کے متن کے مطابق حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے 11 ممبران نے وزیراعلی کے پی کے کو خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی، صرف ایک ممبر نے حمایت کی، صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نے ذاتی بناء پر وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے کا لیٹر جاری کیا تھا۔
لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات سخت
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حیدرآباد ہائیکورٹ بار وزیراعلی کے پی کے خطاب کی اجازت
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :