وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد، سعید غنی نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا ۔
سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و دیگر کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
بعد ازاں سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔
سہیل آفریدی نے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلیسہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سندھ کے دورے پر آئے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کا سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی انصاف ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد پریس کلب جائیں گے، وہ11 جنوری کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے۔
سہیل آفریدی پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اسلام آباد راونگی کے وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی پارلیمنٹیرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ کا سندھ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں جیل اسیران سے ملیں گے، سہیل آفریدی 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے چار کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بروز ہفتہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے، ہفتہ کے روز آئی ایس ایف کنونشن، پارٹی کابینہ اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔
شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی حیدرآباد اور کوٹری میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، سہیل آفریدی اتوار کو آئی ایل ایف، وکلاء اور تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ایم ڈبلیو ایم قیادت اور ضلع مشرقی میں میڈیا سے ملاقات کریں گے، سہیل آفریدی پیر کو سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کریں گے خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی سہیل آفریدی سے ملاقات وزیر اعلی تھا کہ
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔