استحکام پاکستان پارٹی، کامونکی ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کامونکی (نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے کامونکی کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی اورصدر آئی پی پی لاہورملک زمان نصیب نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی اور دیگر نے رانا نذیر احمد خاں کے ڈیرے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدرآئی پی پی پنجاب رانا نذیراحمد خان نے انہیں پنڈال میں خوش آمدید کہا، رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی اور ملک زمان نصیب و دیگرنے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ جس دوران کنونشن کے انتظامات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آئی پی پی رہنماؤں نے پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور کنونشن کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طےکی،کارکنوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ اتوارکو ورکرز کنونشن میں عوام کی بھرپورنمائندگی کی جائے گی۔شعیب صدیقی کاکہناتھا انشاء اللہ واضح ہوجائے گا کہ کامونکی رانا نذیراحمد خاں اورعبدالعلیم خان سے پیار کرتا ہے ورکرز کنونشنز سے عوام کو متحرک کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی پی پی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔