وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ریلی میں جیب کترے بھی سرگرم، کارکن قیمتی اشیا سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کراچی:
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی آمد کے موقع پر ریلی کے دوران جیب کتروں کی چاندی ہوگئی جہاں درجن سے زائد افراد موبائل اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔
کراچی میں سہیل آفریدی کی ریلی کے دوران جیب کتروں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے درجنوں افراد اپنی جیب کٹنے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے ایئر پورٹ تھانے پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق عوام نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 4 موبائل فون برآمد کر کے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جیب کتروں کے ہاتھوں موبائل فون اور پرس سے محروم ہونے والوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔
متاثرین نے بتایا کہ جیب کتروں نے ایئر پورٹ سے شہریوں کی جیبیں کاٹنا شروع کیں اور شارع فیصل پر رش میں بھی اپنا کام دکھایا۔
ایک اور شہری نے بتایا کہ میرا پرس، دیگر ساتھیوں کے موبائل اور پرس بھی گئے جس میں اہم دستاویزات اور قیمتی اشیا تھیں اور دو درجن سے زائد افراد سے پرس اور موبائل چھین لیے گئے ہیں اور 7 افراد رپورٹ درج کرانے تھانے آگئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیب کتروں
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔