محکمہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا قابل ستائش ہے‘عادل خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیسیفک لائرز فورم پاکستان کے بانی و صدر عادل خان زئی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں پاکستان ریلوے کے حوالے سے وفاقی وزیر پاکستان ریلوے محمد حنیف عباسی سیکرٹری پاکستان ریلوے مظہر علی شاہ اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ کراچی پاکستان ریلوے محمود الرحمن لاکھو پاکستان ریلوے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 دھائی بعد محکمہ ریلوے کے پلیٹ فارمز کو جدید خطوط پر استوار کرنا انکا قابل قدر کارنامہ ہے پلیٹ فارم مسافر کی سب سے پہلی سیڑھی ہے جبکہ اپنے پیاروں کو الوداع کہنے والوں کیلے جاذب نظر خوشگوار تبدیلی اور فرحت بخش احساس کیساتھ محکمہ ریلوے کا ترقی کی جانب بڑھتا ہوا تیز ترین سفر کا عملی ثبوت بھی ہے عادل خانزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے ملک کی لگ بھگ 60 فیصد آبادی محکمہ ریلوے سے سفر کرتی ہے شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ترقی یافتہ معاشرے کی عکاس ہے ریلوے میں کئے جانے والے انقلابی اقدامات سے یہ امید ہو چلی ہے کہ جلد مزید اقدامات اٹھائیں جائیں گے جس سے شہریوں اور مسافروں کو مزید سہولیات اور آسانی میسر آسکے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے محکمہ ریلوے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید :