City 42:
2026-07-24@11:14:28 GMT

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی نئی سیاسی جماعت متعارف

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت میں ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت کی مرکزی قیادت، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

مشتاق احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے اصولوں کے مطابق سیاست کرے گی اور ملک میں آئینی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں عام آدمی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ان کی جماعت برابری، انصاف اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟

مشتاق احمد خان نے کہا کہ 1973 کا آئین حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے، جس پر مکمل عمل درآمد پاکستان رائٹس موومنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کا مقصد چند مخصوص طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ اور سماجی و معاشی انصاف کا قیام ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے، اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی ۔ 

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026

مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد ہیں، جبکہ بے روزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات کا پھیلاؤ، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین قومی مسائل کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان رائٹس موومنٹ مشتاق احمد خان نے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے