کراچی، تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اسٹیج کا سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا، جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔ دوسری جانب مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اسٹیج کا سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کی اجازت جلسے کی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔