پولیس وردی میں وائرل ٹک ٹاک ویڈیو: یہ لڑکی دراصل اداکارہ ہیں، پولیس افسر نہیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون پولیس وردی میں تھانے کے اندر بالی ووڈ فلم دھرندھر کے گانے پر رقص کرتی دکھائی دی۔ یہ ویڈیو خاص طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جس میں پس منظر میں گانا فاصلہ چل رہا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے پولیس یونیفارم کے تقدس پر سوالات اٹھائے اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا، بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ خاتون پاکستانی پولیس کی افسر ہیں۔
تاہم، آئی ویریفائی پاکستان کی تحقیق کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے۔ ریورس امیج سرچ اور دیگر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون کسی بھی پولیس فورس سے تعلق نہیں رکھتیں۔ وہ کراچی کی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں، اور یہ ویڈیو ایک شوٹ کا حصہ ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ اداکارہ نے یہ ویڈیو 12 دسمبر 2025 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں واضح کیا گیا کہ یہ صرف شوٹ ہے اور اصل پولیس اہلکار اس طرح کے لباس یا ہائی ہیلز استعمال نہیں کرتے۔ اداکارہ کی دیگر پوسٹس سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پولیس وردی صرف ایک کردار کے طور پر استعمال کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گانے دھرندھر پر پہلے بھی پاکستان میں مبینہ طور پر تنقید ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے ویڈیو کو کچھ حلقوں نے غلط طور پر پاکستانی پولیس سے جوڑ دیا۔
فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ کہ وائرل ویڈیو میں خاتون پاکستانی پولیس افسر ہیں، غلط اور گمراہ کن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اداکارہ ہیں اور یہ ویڈیو ایک مختصر شوٹ کا حصہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یہ ویڈیو
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل