ایران میں مداخلت یا جواب دینے کا مطلب فوج اتارنا نہیں: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو قتل کرنے کی صورت میں ایک بار پھر ایران کو خبردار کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، امریکی صدر نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ جواب دینے اور مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ بولے ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔