data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو کراچی میں آج اتوار جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغِ جناح میں جلسے کے لیے باضابطہ این او سی جاری کر دیا، اجازت نامہ کے مطابق جلسے میں اشتعال انگیز مواد، آڈیو وڈیو، کیسٹ، سی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہو گی‘ نفرت انگیز، فرقہ ورانہ تقاریر، ریاست، افواج مخالف گفتگو مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، تمام نافذ قوانین پر مکمل عملدرآمد منتظمین کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، رضاکاروں کی تعیناتی لازم قرار دے دی گئی۔ اجازت نامہ کے مطابق جلسے کی مکمل وڈیو ریکارڈنگ، اگلے دن حکام کو جمع کرانا ہوگی، ٹریفک روانی، پارکنگ دو سو گز دور، داخلی خارجی راستے محدود ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا اور جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی‘ سیکورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجا انصاری نے کہا ہے کہ کراچی نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، پی ٹی آئی کو شہر قائد میں جلسے کی اجازت نہ دی جائے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا انصاری کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جو دہشت گردوں کے سپورٹرز ہوں، انہیں سپورٹ نہیں کیا جانا چاہیے‘ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آمریت کے خلاف سیاست کی ہے اور وفاق پی ٹی آئی کے صرف ان لوگوں سے ڈائیلاگ کرے گا جو قانون اور آئین کو مانتے ہیں۔تحریک انصاف نے حکومت سندھ کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود باغ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر جلسہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے کے باوجود ہم اس مقام پر جلسہ نہیں کریں گے کیونکہ اب ہم جلسے کی تیاری نہیں کرسکتے‘ پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف اب آج اتوار کو مزار قائداعظم عوامی گیٹ پر دوپہر 2 بجے عوامی جلسہ کرے گی۔فوزیہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت سندھ اپنی لومڑی والی چالبازیوں سے باز نہیں آئے گی اور ہفتے کی شام تک مسلسل تیاریوں کے باوجود ہمیں این او سی جاری نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کی شام کو سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی قیادت کے ہمراہ باغ جناح میں پریس کانفرنس تک کی تب تک بھی این او سی جاری نہیں کیا گیا اور اچانک سے ڈسٹرکٹ کمشنر ایسٹ نے شام ساڑھے6 بجے این او سی جاری کردیا جو انتہائی بدنیتی پر مبنی ہے‘ حکومت سندھ عوامی طاقت سے کانپ رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او سی جاری پی ٹی آئی کو حکومت سندھ جلسے کی

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان