Jasarat News:
2026-07-24@06:45:13 GMT

پاکستان یوئیفا فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کریگا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد کھیلا جاے گا۔ اس امر کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی بار شرکت ایک تاریخی سنگ میل ہیجو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان قازقستان سمیت روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یویفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پی ایف ایف کے بین الاقوامی فٹبال اداروں کیساتھ بہتر ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جبکہ یہ پیش رفت ملک میں یوتھ فٹبال کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ میں

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت