کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے نمائش چورنگی پر شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ میں بھی حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ اس کے بعد اگلا پڑاؤ خیبر پی کے میں ڈالیں گے۔ سٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے۔ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عوام نے نکل کر ثابت کیا قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعودیدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے ۔ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی ‘ اجرک کی بے حرمتی کی۔ کراچی میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نمائش چورنگی پر عوام سے مختصر خطاب کے بعد لیاری روانہ ہو گئے۔ جلسہ سے پہلے سہیل آفریدی نے کیماڑی اور بلدیہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کئی گھنٹے بعد  نمائش چورنگی پہنچے۔ چورنگی پر کارکنوں سے مختصر خطاب کیا اور لیاری روانہ ہوگئے جبکہ ان کے خطاب کے بعد نمائش چورنگی سے پی ٹی آئی کارکن بھی منتشر ہوگئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپی کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی حاضری نہ دے سکے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو آج مزار قائد پر حاضری دینا تھی تاہم وہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔ مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا اور 6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزارقائد کے دروازے بند کردیئے گئے۔ نمائش چورنگی پر پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رہا۔ نمائش کے قریب باغ جناح میں مظاہرین کی پولیس موبائل پر پتھرائو کی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مشتعل افراد کی جانب سے پولیس موبائل کو روکتے اور پتھرائو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ پولیس کے مطابق 30 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ پیپلز چورنگی سے مزاسرِ قاد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نمائش چورنگی خیبر پی کے چورنگی پر پی ٹی آئی حکومت نے

پڑھیں:

 بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی

شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ 

 وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری