سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری آسامیوں پر ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ اور ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراء کردیا گیا۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدام میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کے اصولوں کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔
بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟
حکام کے مطابق بھرتیاں پیپرلیس اور آن لائن بنیادوں پر کی جا رہی ہیں، امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ ان کی قابلیت کی شفاف جانچ کی جا سکے۔ کامیاب امیدواروں کو صرف ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا گیا ہے اور یہ مرحلہ وار تمام سرکاری نوکریوں پر نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق نہ نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقرباپروری برداشت کی جائے گی۔ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیے گئے وعدے ہی ہماری حکمرانی کی بنیاد ہیں، اور اسی وعدے کی تکمیل کے لیے شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری
یہ اقدام بلوچستان میں سرکاری بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے