عوامی ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ عوامی ریفرنڈم 15 سے 18 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ہر سیاسی جماعت کے کارکنان، سول سوسائٹی، وکلا، طلبہ، تاجر برادری اور عام شہری بلا تفریق بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر بلدیاتی ایکٹ کے خلاف 15 تا 18 جنوری منعقد ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی اور ریفرنڈم کے انتظامی، تنظیمی اور عوامی رابطہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کا موجودہ قانون عوام کے حقِ نمائندگی پر کھلا ڈاکا ہے۔ یہ قانون مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں مکمل طور پر مفلوج کرنے کی سازش ہے۔ جماعت اسلامی اس عوام دشمن قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور جب تک حکومت اس متنازعہ قانون کو سب کے لیے قابل قبول نہیں بناتی اور اس میں ضروری ترامیم نہیں کرتی، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی ریفرنڈم کے لیے بیلٹ باکس بڑی تعداد میں تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں ہر اہم چوک، چوراہے، بازار اور مصروف عوامی مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری آسانی سے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں علیحدہ پولنگ پوائنٹس اور رضاکار خواتین کی خدمات شامل ہیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ یہ ریفرنڈم کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ عوام کے حقِ حکمرانی اور مقامی جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر اس عوامی ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کریں اور حکومت کو واضح پیغام دیں کہ وہ عوام کی مرضی کے خلاف مسلط کیے گئے قوانین کو مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل، بااختیار بلدیاتی نظام اور حقیقی جمہوریت کے قیام تک اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی ریفرنڈم جماعت اسلامی
پڑھیں:
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان