اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار امیر اکبر کے وکیل سجیل شہریار سواتی پیش ہوئے جبکہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ 

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو نااہل کردیا ہے اب لاہور ہائیکورٹ کا سٹے ختم ہوگیا۔ 6 ماہ سے حلقہ این اے 175 نمائندگی سے محروم ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ سے سٹے ختم کرائیں، ہم شیڈول جاری کردینگے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ہم فریق نہیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کردیتے ہیں پھر آپ کے پاس لاہور ہائیکورٹ میں فریق بننے کا موقعہ ہوسکتا ہے۔ مزید برآں جمشید دستی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نے دلائل دینے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جمشی دستی نے سزا پر سرنڈر نہیں کیا اس لیے ان کو حق نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے بعدازاں فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کو رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شیڈول جاری

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری