ترکیہ میں ایسا کیا ہوا کہ رشنا خان دوبارہ ترکیہ نہیں گئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے ترکیہ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ دوبارہ ترکیہ کیوں نہیں گئیں۔رشنا نے کہا کہ میں بچپن میں کبھی ڈاکٹر، کبھی وکیل تو کبھی فلم کی ہدایتکارہ بننا چاہتی تھی، میرا کبھی ایک جگہ فوکس نہیں رہا لیکن آج میں اداکارہ بن گئی ہوں۔اُنہوں نے ترکیہ میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ بھی سنایا کہ کس طرح ان کا فون چوری ہوگیا تھا۔رشنا خان نے کہا کہ میرا ترکیہ کا دوسرا دورہ تھا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہاں بھی اسٹریٹ کرائم عام ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کا موسم تھا اور میرا ترکیہ میں دوسرا دن تھا، مجھے راستہ سمجھ نہیں آرہا تھا تو نوجوانوں نے میری مدد کی اور کہا کہ پیچھے پیچھے آجائیں، میں بھی انہیں فالو کرنے لگی، اسی دوران برفباری ہو رہی تھی تو میں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنا فون جیب میں رکھا اور 2 سے 3 منٹ بعد میرا فون جیب سے غائب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی میں کبھی اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن ترکیہ میں میرے ساتھ ایسا ہوا جس کے بعد میرا دوبارہ ترکیہ جانے کا دل نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔