پنجاب میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے صوبے میں منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں موبائل لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جن کے ذریعے کاشتکار موقع پر ہی مٹی اور پانی کے نمونوں کا تجزیہ کروا کر رپورٹ حاصل کر سکیں گے تاہم موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زمین کی زرخیزی کا تعین ممکن ہو سکے گا۔

ان موبائل لیبز کی مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی تاکہ خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی توسیعی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر مشتمل کسان مراکز قائم کیے جائیں گے۔

کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سینٹرز، ایگری کلچر افسرز، جدید ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی جس کے ذریعے کسانوں کو بروقت اور درست زرعی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان دوست اقدامات کے نتیجے میں رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے جبکہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم سمیت درجنوں منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار اگلی خبرپاکستان اور یو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟ یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے: پاکستانی مندوب پاکستان اور سعودی عرب کا معدنیات و کان کنی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی حقوق اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے: احسن اقبال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاشتکاروں کی

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ