سب کو مل بیٹھ کرمقامی حکومتوں کاطریقۂ کار طے کرنا ہوگا، اعظم تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں سے متعلق سب کو مل بیٹھ کر طریقۂ کار طے کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں ڈیوولیشن سمٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس سمت میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے حوالے سے ہم سب کو اپنے رویے مثبت بنانے ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک قومی جرگے کے ذریعے اس نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے کیونکہ مقامی حکومتوں کا قیام ایک آئینی ضرورت ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر عوام کو صحیح معنوں میں فائدہ پہنچانا ہے تو کھلے دل کے ساتھ بیٹھ کر مکالمہ کرنا ہوگا، تاکہ مقامی سطح پر مؤثر، بااختیار اور عوام دوست نظام تشکیل دیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقامی حکومتوں کہ مقامی نے کہا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز کی بندش، فی بیرل خام تیل کی عالمی قیمت 100ڈالر کی سطح پر آنے، امریکی فیڈرل ریزرو کے اگلے ہفتے کے اجلاس سے قبل سود کی بلند شرح کو تقویت ملنے سے عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 944روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیںسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمتیں بڑھ گئیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 61سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 30سینٹس کی سطح پر آگئی۔
کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 6ہزار 309روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 53روپے کی کمی سے 5ہزار 408روپے کی سطح پر آگئی۔