میانمر نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی ڈرائونا خواب بنادیا‘ گیمبیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: گیمبیا کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ میانمر نے نسل کشی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈرائونا خواب بنا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق گیمبیا کے وزیر انصاف دائودا جالو نے گیمبیا کی جانب سے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں ججوں کو بتایا کہ میانمر نے نسل کشی کی اور اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو تباہی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی زندگیوں کو جہنم بنادیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روہنگیا عام لوگ تھے جو عزت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ گیمبیا کے وزیر انصاف نے آئی سی جے کے ججوں کو بتایا کہ میانمر کی فوج نے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اس خون ریزی پر کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ یہ پہلا نسل کشی کیس ہے، جس کی عالمی عدالت انصاف مکمل سماعت کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔