پاکستان اور مراکش کے درمیان مستقل دفاعی تعاون کا فریم ورک تیار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پاکستان اور مراکش نے دفاعی تعاون کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے اور فوجی تربیت کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک ادارہ جاتی دفاعی فریم ورک قائم کریں گے جو مستقبل میں مشترکہ دفاعی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا دورۂ مراکشخواجہ آصف 12 سے 14 جنوری تک 2 روزہ سرکاری دورے پر مراکش میں موجود ہیں، جہاں وہ مراکش کے وزیر مملکت برائے قومی دفاعی انتظامیہ عبداللطیف لوداعی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ سال بھارت کے ساتھ مختصر تنازع کے بعد متعدد مسلم ممالک نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر دفاع کا دورہ مراکش: دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دفاعی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت متوقعوزیر دفاع کے مطابق ان کے دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مستقل دفاعی روابط کے لیے ایک ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
A post shared by Khawaja Asif (@khawaja.
خواجہ آصف کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے فوجی تربیت، تجربات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے، اور دیگر مشترکہ دفاعی اقدامات کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مراکش میں وفود کی سطح پر مذاکرات کی بھی قیادت کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
پاکستان اور مراکش کے دیرینہ تعلقاتپاکستان اور مراکش کے درمیان دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں، جن میں سفارتی، دفاعی اور اقتصادی روابط شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ سطحی دوروں اور دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے مزید تقویت ملتی رہی ہے۔
مشترکہ فوجی مشقیں اور فضائی تعاونگزشتہ سال اپریل میں پاکستان اور مراکش کی افواج نے مشترکہ دوطرفہ فوجی مشقوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیے جنگ آزمودہ جے ایف 17 تھنڈر: پاکستان کی دفاعی برآمدات میں بڑی پیشرفت، کون سے ممالک خریدار اور کون منتظر؟
اسی طرح نومبر 2024 میں مراکش کی فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد گادیہ نے پاکستان کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی تھی، جس میں ایرو اسپیس کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مراکش تعلقات وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مراکش تعلقات وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستان اور مراکش کے مفاہمتی یادداشت دفاعی تعاون وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :