اسلام آباد:

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد کراس سبسڈی میں 123ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے۔

پاورڈویژن  کے مطابق کراس سبسڈی کا حجم 225 ارب روپے سے کم کرکے 102 ارب روپے اور فی یونٹ سبسڈی کا بوجھ 8.9 روپے کم کرکے 4.02 روپے تک لایا گیا ہے اور صنعتی نرخ 62.99 روپے بشمول ٹیکس سے کم ہوکر46.

31روپے پرآگئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ بجلی کی قیمت 53.04روپے سے کم ہوکر 42.27روپے ہوگئی ہے۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس بند اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور معاہدے کیے، ان اقدامات کی بدولت ملک میں بجلی کی قیمت میں کمی آئی ہے اور حکومت نے 3 سال کے لیے اضافی بجلی کی  کھپت پر22.98روپے فی یونٹ  کا پیکج بھی دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے پلان پر کام شروع کر رکھا ہے، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے پرعوام کو فی یونٹ 3.23روپے کا ریلیف ملے گا۔

پاورڈویژن نے بتایا کہ آف گرڈ سولرصارفین کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دوگنی ہوکر 22 ملین ہوگئی ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافے سے پاورسیکٹر پر بوجھ پڑا ہے، کمرشل اور بلک سپلائی صارفین اس وقت بھی صنعتوں سے زیادہ کراس سبسڈی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ ٹیرف حکومت کی وسیع تر سماجی و اقتصادی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں، حکومت کراس سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز تلاش کر رہی ہے اور ان اقدامات میں سبسڈی اصلاحات قرض کی ری فنانسنگ شامل ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاور ڈویژن کراس سبسڈی ڈویژن نے سبسڈی کا فی یونٹ بجلی کی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔

بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس

کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔

سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:

گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے

معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔

اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش