امریکا کا 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
امریکا نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تمام اقسام کی ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ اقدام جلد نافذ کیا جا رہا ہے، تاہم اس منصوبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ
ویزا پراسیسنگ کی یہ معطلی 21 جنوری سے شروع ہوگی، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی اس حوالے سے رپورٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
The State Department will pause immigrant visa processing from 75 countries whose migrants take welfare from the American people at unacceptable rates.
— Department of State (@StateDept) January 14, 2026
محکمہ خارجہ کی اندرونی ہدایت کے تحت امریکی سفارت خانوں کو موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ویزا پالیسی اور طریقہ کار کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس عمل کے لیے کسی واضح مدت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد اختیار کی گئی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
گزشتہ نومبر میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد، جس میں نیشنل گارڈ کا ایک رکن ہلاک ہوا تھا، تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ویزا پالیسی میں یہ تبدیلیاں قومی سلامتی اور امیگریشن نظام کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی ویزا ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ خارجہ وائٹ ہاؤس
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ویزا ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس ویزا پراسیسنگ ممالک کے کی ویزا کے لیے
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔