Islam Times:
2026-07-24@05:23:25 GMT

علامہ عارف واحدی کا ایران کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کا اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں بھی امریکہ کو اپنے لئے خطرہ محسوس ہوتا ہے یہ دہشتگرد ریاست اس ملک یا شخصیات کیخلاف کارروائی کرتا ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں۔؟ جمہوری اسلامی اور انقلاب اسلامی قائم رہے گا، ٹرمپ کی خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شدید جنگی حالات میں بھی تین گھنٹے تک کھلے آسمان تلے نماز قائم کرکے بتادیا تھا کہ وہ ہرگز ظالم سے سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ایران کے حالات کے حوالے سے بعض پاکستانی میڈیا نے انتہائی غیر ذمہ دارنہ رویہ اختیار کیا۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ عارف حسین واحدی شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر ہیں، اس کے علاوہ وہ نیشنل رحمتُ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے رکن بھی ہیں۔ قبل ازیں وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ عارف واحدی ایک فعال شیعہ رہنماء ہیں اور مختلف میڈیا فورمز پر اپنی جماعت اور مکتب فکر کا موقف بیان کرتے نظر آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز اردو نے علامہ عارف حسین واحدی کیساتھ برادر اسلامی ملک ایران کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلام ٹائمز

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی