بگ بیش لیگ،زمان خان نے ہارا ہوا میچ جیتوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔بدھ کو کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو محض 3 رنز سے شکست دی جس میں فیصلہ کن کردار زمان خان کے آخری اوور نے ادا کیا۔میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے دباؤ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسری گیند پر صرف ایک رن دیا جبکہ تیسری اور چوتھی گیند پر بھی بیٹرز کوئی رن نہ بنا سکے۔پانچویں گیند پر زمان خان نے اہم وکٹ حاصل کر کے ہوبارٹ ہریکینز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ آخری گیند پر صرف ایک رن اسکور ہوا۔ اس طرح زمان خان نے آخری اوور میں صرف 2 رنز دے کر 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔زمان خان کی اس شاندار کارکردگی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کے اس اعصاب شکن اوور کو بگ بیش لیگ کے یادگار لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیند پر
پڑھیں:
میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔