لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام آج سے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر عوامی ردعمل جاننے کےلئے ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا ہے ، 4روزہ شفاف ریفرنڈم کے دوران کروڑوں لوگوں کی رائے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے گھیراو  کا شیڈول دینگے۔ یہ اعلانات امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیے۔ انہوں نے اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسکی منسوخی اور وفاقی دارالحکومت میں سابقہ شیڈول کے مطابق 15 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور آرڈیننس کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا پنجاب ریفرنڈم میں چوکوں ، چوراہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گی۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا۔ شفافیت کےلئے مرکز اور اضلاع کی سطح پر آزاد ریفرنڈم کمشن تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بااختیار بلدیاتی نظام اور طلبہ یونین کو جمہوریت کی نرسری قرار دیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بیوروکریسی عوامی نمائندوں کے ماتحت ہونی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت میں 30ہزار درخت کاٹ دیئے گئے،ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں جیل بھیجا جائے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اسلام آباد

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن