متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد کی قونصل جنرل ایران کراچی اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وفد نے ایرانی قونصل جنرل کو کراچی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایران کے مؤقف کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیا۔ ملاقات کے دوران علماء کرام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استعماری دباؤ دراصل خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جسے امتِ مسلمہ مسترد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے 14 رکنی وفد نے ایران کے قونصل جنرل کراچی اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی، جس میں ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور بیجا مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے قونصل جنرل کو کراچی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایران کے مؤقف کو حق و انصاف پر مبنی قرار دیا۔ ملاقات کے دوران علماء کرام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استعماری دباؤ دراصل خطے میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جسے امتِ مسلمہ مسترد کرتی ہے۔
متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ حسن شریفی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ اشرف علی منتظری، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فہد خان اور صفدر علی خٹک شامل تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، خودمختاری اور مظلوم اقوام کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان تاریخی، دینی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کا اظہار ایران کے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔