Jasarat News:
2026-07-24@06:54:04 GMT

جماعت اسلامی کاریفرنڈم4 روز جاری رہے گا ،اظہراقبال حسن

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)پنجاب بلدیاتی قانون پر عوامی ردعمل جاننے کیلئے جماعت اسلامی کے ملک گیرریفرنڈم کا آغازہو گیاہے۔ شفاف اور آزاد ریفرنڈم میں کروڑوں لوگ رائے کا اظہار کریں گے۔ریفرنڈم 4 روز تک جاری رہے گا۔فیصل آبادمیںبھی شہربھرکے چوکوں، چوراہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن نے ضلعی امیرمحبوب الزماںبٹ کے ہمراہ گھنٹہ گھرچوک میں مرکزی کیمپ کادورہ کیا ۔کیمپ میںشہری اور جماعت اسلامی کارکن کثیرتعدادمیں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اظہراقبال حسن نے کہاکہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے ، عوامی مسائل کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بلدیاتی اداروں کو مکمل مالی، انتظامی اور سیاسی خودمختاری نہیں دی جاتی۔ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے گی اورحکومت کو اسے واپس لینے پرمجبورکردیں گے۔ جماعت اسلامی کامطالبہ ہے کہ بلدیاتی ایکٹ میں فوری ترمیم کی جائے، میئر اور چیئرمینوں کے براہِ راست انتخابات کو بحال رکھا جائے اور ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا مکمل اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہو۔ بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ دے کر صوبہ بھر میں بااختیار، شفاف اور فعال مقامی حکومتوں کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور اختیارات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بیورو کریسی کے تابع بنا کر عوامی فیصلہ سازی کا حق چھین لیا ہے۔ آئین پاکستان سے متصادم ہے۔ اس قانون کے ذریعے انتظامی، مالیاتی اور فیصلہ کن اختیارات منتخب نمائندوں سے چھین کر افسر شاہی کو دے دیے گئے ہیں، جسکی آئین میں کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بیوروکریسی کو بلدیاتی اداروں پر مسلط کرنے کا عمل عوامی خدمت کے عمل کو متاثر اور شفافیت کو کمزور کرتا ہے۔ آئین کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتخب نمائندوں کو منتقل کرنا لازم ہے، لیکن موجودہ قانون اختیارات کی منتقلی کے بجائے اختیارات پر قبضے کی کوشش ہے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلدیاتی اداروں جماعت اسلامی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن