ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آج سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں شہر میں داخل نہیں ہوسکیں گی، حکومت نے تاحال ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے انٹری پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں کو گزشتہ روز ہر صورت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

 ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں 16ایم ٹیگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں ایم ٹیگ لگوا چکی ہیں، شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی نشاندہی کیلئے ریڈرز کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ہے جو مکمل فعال ہیں۔

 ریڈرز کے فعال ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، ڈی ئی ایکسائز بلال اعظم نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایم ٹیگ سینٹرز کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ ایم ٹیگ کا مقصد شہر اقتدار کو شہریوں کیلئے محفوظ ترین بنانا تھا۔

پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب

 اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جس میں بعد ازاں 15روز کی اضافی مہلت بھی دی گئی، شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ جاری رہے گی اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں اسلام آباد ڈیڈ لائن

پڑھیں:

جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے

جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست 2026 یا اس کے بعد توسیع کیے جانے والے افغان پاسپورٹس کو جرمنی میں درست سفری دستاویز کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی ترجمان ایلینا سنگر نے افغانستان انٹرنیشنل کو جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان سفارتی مشنز میں پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں ہونے والی تبدیلیوں، بین الاقوامی قانونی تقاضوں اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے رہائشی قانون (Residence Act) کی دفعہ 3(1) کے تحت ملک میں داخل ہونے یا رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازم ہے کہ ان کے پاس ایک درست اور تسلیم شدہ پاسپورٹ یا اس کے متبادل منظور شدہ سفری دستاویز موجود ہو۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ یکم اگست 2026 سے پہلے توسیع کیے گئے افغان پاسپورٹس اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے اور بدستور قابل قبول رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی میں اپنے رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنس پرمٹ) کی تجدید کے خواہش مند افغان شہریوں کو بھی ایک درست اور تسلیم شدہ سفری دستاویز پیش کرنا ہوگی۔

تاہم جرمنی کے مقامی امیگریشن حکام ہر درخواست کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ افغان شہری کے لیے افغان سفارتی مشن سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن اور مناسب ہے یا نہیں۔

اگر متعلقہ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ کسی افغان شہری کے لیے افغان سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن یا مناسب نہیں، تو ایسے فرد کو ٹریول ڈاکیومنٹ فار فارنرز (غیر ملکیوں کے لیے سفری دستاویز) جاری کی جا سکتی ہے۔

جرمن وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1951 کے جنیوا ریفیوجی کنونشن کے تحت تسلیم شدہ افغان مہاجرین کو افغان سفارتی مشنز سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے افراد جرمنی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ریفیوجی ٹریول ڈاکیومنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق اس وقت یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ نئی پالیسی سے کتنے افغان شہری متاثر ہوں گے، تاہم نئے افغان پاسپورٹس کے اجرا کے لیے درخواستیں بدستور دی جا سکتی ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا جرمنی میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ سفارتی عملے کی موجودگی یا افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق جرمن حکومت کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات