ہنی سنگھ کا غیر اخلاقی بیان وائرل، گلوکار نے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
نامور بھارتی گلوکار وموسیقار یو یو ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے غیر اخلاقی بیان کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی میوزک کمپوزر، ریپر، پاپ گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نئی دلی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران شدید سردی سے متعلق ایک غیر اخلاقی بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیان کو نہ صرف غیر اخلاقی قرار دیا بلکہ گلوکار سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
View this post on Instagramبعد ازاں، گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔
گلوکار نے ویڈیو بیان میں کہا کہ صبح سے میرا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایڈیٹ کرکے وائرل کیا جارہا ہے جو بہت سے لوگوں کو برا لگ رہا ہے، میں آپ لوگوں کو اس کی کہانی بتانا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس سے ایک روز قبل مختلف ڈاکٹرز سے میری ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج کل کی نسل (جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری) سے بہت سے متاثر ہورہی ہے۔
When your songs doesn't make noise, when you start getting irrelevant, try to earn footage by talking nonsense.
pic.twitter.com/tGAtd7TY9E — Movie_Reviews (@MovieReview_Hub) January 14, 2026
مزید کہا کہ شو کے دوران بھی میں نے جب جین زی کی بڑی تعداد دیکھی تو سوچا ان کو انہیں کی زبان میں مشورہ دے دوں، اور میں نے او ٹی ٹی کی زبان یعنی جو زبان انہیں فلموں اور ڈراموں میں پسند ہے، اسی زبان میں سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس حوالے سے احتیاط کریں۔
یو یو ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ جین زی کے لیے استعمال کردہ زبان کچھ لوگوں کو بہت بری لگی، میں ان سے اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں، میرا کسی کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی مقصد نہیں تھا، انسان غلطیوں کا پتلا ہے اور میں کوشش کروں گا آج کے بعد ایسی زبان استعمال نہیں کروں۔
https://www.instagram.com/reel/DAeaGVRNmJG/یاد رہے کہ ماضی میں ایک پروگرام کے دوران ہنی سنگھ نے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا، ان کا کہان تھا کہ وہ ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔
انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یو یو ہنی سنگھ سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کا غیر اخلاقی انہوں نے
پڑھیں:
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی۔
ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میاں افتخار کا کہنا ہے کہ اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی، جمہوریت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔
امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا: سینٹکام
میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید :