پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر اداکارہ کی جانب سے دیے گئے ردعمل پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

پروگرام ’مارننگ ود فضا‘ کی میزبان فضا علی اکثر اپنے بیانات یا تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، چند روز قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر سے متعلق بیان پر وہ کئی دن تک خبروں میں ٹرینڈ کرتی رہیں۔

نجی ٹی وی کی مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق ایک بیان دیا تھا جسے عوام نے نامناسب قرار دیا تھا جب کہ اداکارہ فضا علی بھی ندا یاسر کے مؤقف سے اختلاف کیا اور ان پر جوابی بیان دیا تھا۔

https://www.

instagram.com/reel/DTgBFSHDa5U/

فضا علی نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل مہندی سے لازوال شہرت حاصل کی تھی، ان کے دیگر ڈراموں میں لو، لائف اور لاہور، موم، ساتھ نبھانا ہے، سات سر رشتوں کے، چنری، لگن، گھاؤ اور دیگر شامل ہیں۔

فضا علی سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں اور وہ ٹک ٹاک پر 56 لاکھ، انسٹاگرام پر 13 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں جب کہ اس وقت وہ مارننگ شو ’مارننگ ود فزا‘ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

حال ہی میں فضا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ ان کی دوسری شادی کی تیاری کو ریکارڈ کر رہی ہے، جب کہ اداکارہ ایک جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا۔

ویڈیو میں فرال کہتی ہیں ’ہیلو گائز! آئیں، پارلر جانے سے پہلے میرا فِٹ چیک کرلیتے ہیں تاکہ میں اپنے بابا کی شادی کے لیے تیار ہو سکوں۔ پلیز بابا، یہاں آ جائیں‘۔

بعد ازاں، فرال کے والد ویڈیو میں کہتے ہیں ’ہیلو آپ سب کیسے ہو؟ آج میری شادی ہے، میری شہزادی فرال میرے ساتھ اس نئے سفر میں میرا ساتھ دیں گی‘۔

مزید پڑھیں

ندا یاسر نے میری طلاق سے متعلق ویڈیو وائرل کروائی، فضا علی کا دعویٰ

عورتوں کی باتوں میں جو بولے، وہ مرد نہیں ہوتا، فضا علی کی یاسر نواز پر تنقید

فرال نے اپنے والد کی شادی پر خوبصورت گلابی اور آڑو رنگ کا لہنگا چولی پہنا اور ناظرین کو اپنی مہندی بھی دکھائی۔

دوسری جانب، انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں ہوتا، صرف صبر بولتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میری بیٹی فرال اپنے بابا کی نئی زندگی کے سفر کی تیاری خوشی اور معصوم مسکراہٹ کے ساتھ ریکارڈ کر رہی ہے، اس لمحے نے مجھے ایک بار پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں، مگر عزت، محبت اور والدین کی ذمہ داری کبھی ختم نہیں ہوتی۔

فضا علی نے لکھا ہے کہ ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، کبھی کبھی سب سے خوبصورت انجام یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو مثبت سوچ، وقار اور مضبوطی سکھا دیتے ہیں۔

مزید لکھا کہ دل سے دعا ہے کہ فواد فاروق کی زندگی کا یہ نیا باب سکون، سمجھ بوجھ اور خوشیوں سے بھرا ہو، اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں اور بہتر راستے لکھے، طاقت یہی ہے کہ ہم ہمیشہ وقار کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ فضا علی کی شادی فواد فاروق سے ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی فرال ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر فضا علی کی فضا علی نے بیٹی فرال اپنے والد ندا یاسر کی شادی

پڑھیں:

عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے

بشکیک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے، جہاں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

اجلاس کی میزبان ریاست کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اس سالانہ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی، اقتصادی تعاون، انسداد دہشت گردی، علاقائی روابط اور باہمی شراکت داری سمیت مختلف اہم موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر ایک گروپ تصویر بھی جاری کی، جس میں وہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اپنے اپنے قومی پرچموں کے سامنے موجود ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم کثیرالجہتی علاقائی تنظیم ہے، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔

اگرچہ تنظیم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے معاملات پر بھی توجہ دیتی ہے، تاہم یہ کسی فوجی یا دفاعی اتحاد کی حیثیت نہیں رکھتی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی برقرار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا