ہر سال 61 لاکھ افراد آبادی میں شامل ہو رہے ہیں: وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی زیرِصدارت پاکستان میں آبادی کے تشویشناک اضافے سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 61 لاکھ افراد آبادی میں شامل ہو رہے ہیں، جو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات پر غیر معمولی دباو کا باعث بن رہا ہے۔ آبادی کی شرح میں کمی کے لیے فوری اور مو ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو مزید مو ثر بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔