data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-22

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں پھر اٹھادیا، وزیرقانون اعظم تاڑ کہاکہ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔ سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی نے کہا کہ 2 ماہ سے بانی پی ٹی آئی تک کسی کی رسائی نہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ پی ٹی آئی اراکین کو جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں خود اس حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے سینٹ میں پیش کروں گا‘ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے،  حکومت کا اس معاملے پر کنٹرول نہیں۔ دریں اثنا سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھا لیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق