جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملےجاری؛اب تک 464فلسطینیو ں کی شہادتیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک 464 فلسطینی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اکتوبر 2023 سے غزہ میں شہدا کی تعداد 71 ہزار 353 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث ایک اور نومولود جان نے دم توڑ دیا، رواں موسم میں 7 بچوں سمیت 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہناہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 71 ہزار سے 548 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔جنگ کے بعد غزہ کے انتظام کیلئے فلسطینی کمیٹی نے قاہرہ میں کام شروع کر دیا، امریکی صدر کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں ٹونی بلیئر سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔
غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک عملی طور پر حملے بند نہیں ہوتے اور انسانی امداد بلا رکاوٹ فراہم نہیں کی جاتی، جنگ بندی کے کسی بھی اعلان پر یقین کرنا مشکل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔