اسلام آباد(نیوزڈیسک) بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش نے حکومتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل اسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے انڈیا کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلا دیش کا ایشو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا،پاکستان حکام کے مطابق بنگلا دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں اور ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کا مطالبہ ہے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت میں شیڈول میچز کسی اور مقام پر منتقل کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا حکم
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ