پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملہ، گارڈ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کے قریب مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے صاحبزادے پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں ان کا گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی
ذرائع کے مطابق مبینہ قاتلانہ حملے میں پیر سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں شفقت نامی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ روات کے قریب راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی،زخمی سید امام حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ مبینہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔
بسنت 2026۔۔لاہوریوں کا امتحان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: راولپنڈی پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی مبینہ قاتلانہ حملہ راولپنڈی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔