روضۂ رسول ﷺ کے قریب سعودی سیکیورٹی اہلکارکی محبت کی روشن مثال
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی کمیوننٹی کی ایک معروف شخصیت فہد چودھری اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جب مدینہ منورہ روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کے لئے آئے تو روضۂ رسول ﷺ کے قریب ایک سعودی سیکیورٹی اہلکار نے نہایت محبت اور شفقت سے فہد کے بیٹے حسین کی رہنمائی کی اور ایک شفیق بزرگ کی طرح اس کو روضئہ مبارک کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ یہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خدمات انجام دینے والی سعودی سیکیورٹی فورسز کی اصل روح اور روشن مثال ہے۔ وردی اور ذمہ داری سے بڑھ کر یہ اہلکار امن، شفقت اور انسانیت کے محافظ ہیں۔ وہ ہر زائر اور حاجی کے ساتھ، خواہ وہ کسی بھی قوم سے تعلق رکھتا ہو، انتہائی احترام، صبر اور خلوص کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ سعودی سیکیورٹی فورسز صرف مقدس مقامات کی حفاظت ہی نہیں کرتیں بلکہ اسلامی اقدار، رحمت، صبر اور بھائی چارے کی عملی تصویر بھی ہیں۔ انہی کی انتھک کوششوں سے لاکھوں افراد سکون، تحفظ اور وقار کے ساتھ عبادات ادا کر پاتے ہیں۔ہم سب کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے کہ سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کا احترام کریں اور قیام کے دوران مملکتِ سعودی عرب کے قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ یہی رویہ ان کی قربانیوں کا اعتراف اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی سیکیورٹی کے ساتھ
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔