Juraat:
2026-07-24@09:29:00 GMT

کراچی، کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

کراچی، کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کا حکم

وزیراعلیٰ کا کمشنر کو گل پلازہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
مراد علی شاہ کا واقعے کا سخت نوٹس، کمشنر کو فوری انکوائری کی ہدایت ، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس کیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے۔آگ کے باعث جانی نقصان پر وزیراعلیٰ سندھ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: فائر سیفٹی ہدایت کی کا حکم

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم