متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی قید ہیں،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی قید ہیں، جن میں سے 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نومبر 2025 تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے، پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے ارسال کی جاتی ہیں ۔ 2025 کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
صوابی میں 18سالہ بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی قید
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔