کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کے تحت سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کے تحت سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )تبلیغ قرآن و سنت کی غیرسیاسی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے زیراہتمام سالانہ امتحانات2026کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز 21 جنوری(بدھ)سے ہو گا۔
پاکستان میں تجوید و قرات ، درس نظامی، تخصصات اور کلی الشریعہ کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 99 ہزار 398 ہے جبکہ ناظر القرآن اور تحفیظ القرآن کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 73ہزار 124 ہے، اسی طرح امامت کورس اور فیضان شریعت کے شارٹ کورسز کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 17ہزار 498ہے، واضح رہے کہ کنز المدارس بورڈ کے تحت امسال امتحان دینے والے کل 1لاکھ 90 ہزار 20 امیدوار ہیں جس کیلئے ملک بھر میں 884امتحانی سنٹر قائم کئے گئے جن میں امتحانی عملے کی تعداد 4463 ہے۔ امتحانات کے حوالے سے کنز المدارس انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پہلے سے زیادہ سرسبز، 26ہزار پیپر ملبری کے بدلے 46 ہزار درخت لگائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اسلام آباد پہلے سے زیادہ سرسبز، 26ہزار پیپر ملبری کے بدلے 46 ہزار درخت لگائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امریکی ناظم الامورکا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات شمالی کوریا میں نئے فلیٹس، کارخانے اور ہسپتال، کیم جونگ ان کے افتتاحی دورے مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور وقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی: فیلڈ مارشل خواتین کا معاشی بااختیار ہونا پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے اسٹریٹجک ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سالانہ امتحانات کے تحت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے