Daily Mumtaz:
2026-07-24@08:12:43 GMT

اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں: بیرسٹرگوہر

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں: بیرسٹرگوہر

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ ہم بالکل واضح ہیں فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، حکومت ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے اور دوسرے سے مکا مارے گی تو حالات بہتر نہیں ہونگے۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ ملاقات کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ مصروف ہیں، بانی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر اور محمود خان اچکزئی پر اب بڑی ذمہ داری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں وہ موثر کردار ادا کریں گے۔۔ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفکیشن کو اچھا اقدام سمجھتا ہوں۔ دونوں اپوزیشن لیڈرز نے اپنی تقاریر میں اچھے پیغامات دیئے، حکومت اگر ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے اور دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، حکومت مکے مارے گی تو لوگ پھر احتجاج ہی کریں گے۔آٹھ فروری کو ہرصورت احتجاج کرینگے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار