data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-28
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے کو سندھ اور کراچی کی بلدیاتی حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے یکم فروری کو کراچی کے مسائل پر اور صوبے پر مسلط حکمرانوں کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت 15 فروری تک جمہوریت دشمن بلدیاتی قانون واپس لے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ پنجاب کے بلدیاتی قانون پر ہونے والے عوام ریفرنڈم کے تاحال 15 لاکھ نتائج مرتب ہوئے ہیں جن کے مطابق99 اعشاریہ7 فیصد لوگوں نے کالے قانون کو مسترد کیا، صوبہ بھر میں نتائج کو مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا گیا ہے، جماعت اسلامی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ، ضلعی تنظیموں کی جانب سے عوامی ریفرنڈم کی مدت میں توسیع کی بھی اپیل کی جارہی ہے۔ 15 فروری تک بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل پنجاب جنوبی ثنا اللہ سرانی، سیکرٹری جنرل پنجاب وسطی ڈاکٹر بابر رشید اور سیکرٹری جنرل لاہور اظہر بلال بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے واقعے کو سندھ اور کراچی کی بلدیاتی حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور یکم فروری کو کراچی کے مسائل پر اور صوبے پر مسلط حکمرانوں کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بڑی سیاسی پارٹیاں ہونے کی دعویدار ہیں تاہم یہ پارٹیاں 2 خاندانوں اور چند چودھریوں اور وڈیروں پر مشتمل ہیں، دونوں قومی انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئیں مگر انہیں زبردستی مسلط کردیا گیا۔ دونوں جمہوریت دشمنی کررہی ہیں ، حکمران پارٹیوں نے عدلیہ ، زراعت ، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں کو برباد کردیا ہے، کسان سے گندم 2 ہزارروپے فی من کی قیمت پر خریدی گئی اب آٹا 6 ہزارروپے فی من پر فروخت ہورہا ہے، 4ہزارروپے مافیا کھا رہا ہے جو حکومتوں میں شامل ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی کالا قانون ن لیگ کی خوفزدگی کی علامت ہے جبکہ گل پلازہ آتشزدگی نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو آشکار کردیا۔ کراچی کے گمبھیر مسائل اور سندھ کی مخدوش صورت حال کے باوجود بلاول زرداری کو ونڈر بوائے کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نومبر کے اجتماع عام میں نظام بدلنے کی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مؤثر بلدیاتی قانون کی تحریک نظام بدلنے کی ہی جدوجہد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاگیردار، وڈیرے، افسرشاہی کا تسلط قائم ہے۔ بیوروکریسی کا نظام انگریز کا دیا گیا ہے ،ملک آزاد ہوگیا، آئین بن گیا لیکن بدقسمتی سے نظام انگریز کا چل رہا ہے۔ سیاسی پارٹیاں مقتدرہ کو راضی کرنے میں لگی رہتی ہیں، عوام کو حق حکمرانی نہیں مل رہا، عوام اگر کسی کو ووٹ دیتے ہیں تو فارم 47 آجاتا ہے۔ ان حالات میں جماعت اسلامی ہی عوامی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی شفاف انتخابی نظام اور متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات چاہتی ہے ۔جماعت اسلامی مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام چاہتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں 5 مرتبہ جبکہ پنجاب میں 4 مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ پنجاب کے بلدیاتی قانون میں نچلی سطح پر عوام کے منتخب نمائندوں کی منڈی لگانے کا راستہ کھولا گیا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں سمیت پورے نظام پر پی پی اور زرداری خاندان قابض ہے۔ افسوس کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں بھی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے، کوئٹہ میں باربار بلدیاتی انتخابات کو معطل کیا گیا۔ بلدیاتی نظام نہ ہونے کے نتیجے میں نچلی سطح پر سیاسی کارکن کی تربیت نہیں ہوتی۔ جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ پورے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔ پنجاب کے بلدیاتی قانون کو آئین کے مطابق تشکیل دے کر انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ پر بورڈ آف پیس کا اعلان نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے، پاکستان کو غزہ پر آئی ایس ایف اور بورڈ آف پیس میں کسی صورت شامل نہیں ہونا چاہیے، پاکستان غزہ پر حماس کی حمایت یافتہ فلسطینیوں پر مشتمل کمیٹی کی حمایت کرے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اب تک عوام کے ایجنڈے پر بات نہیں کی، اسے عوامی حقوق کا ایجنڈابھی واضح کرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون کا اعلان

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن