کالے بلدیاتی قانون کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی نہیں لگنے دینگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-11-5
لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس سید مودودیؒ اسلامک سینٹر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں 4 روزہ عوامی ریفرنڈم کی کامیابی پر ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ لاہور بھر میں 1400 پولنگ کیمپس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امرالاہور انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ اور چودھری محمد شوکت سمیت ڈپٹی سیکرٹریز، اضلاع کے امرا و سیکرٹریز، مختلف شعبہ جات کے صدور، سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کوکالے بلدیاتی قانون کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی قائم نہیں لگانے دیں گے۔ بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کو مزید منظم اور تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام دشمن بلدیاتی شقوں کے مکمل خاتمے تک جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور میٹرو پولیٹن سٹی کو ٹاؤنز میں تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس بندش اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک کے مسائل اور مہنگے چالانوں کو بھی عوام دشمن اقدامات قرار دیا۔انہوں نے ذمہ داران کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر بڑے احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پنجاب اسمبلی یا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لاہور امیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔