8فروری کو پورا ملک بند ہوگا,علیمہ خان,بہتر ہے مخالفین کیساتھ صلح صفائی ہو, بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-15
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کرے گا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،کچھ بھی کر لیں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب بھی ملک کی بات آئی ہم نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا، مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کرے گا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو ان کی حالت بری ہوجاتی ہے۔ انسداد دہست گردی عدالت راولپنڈی پیشی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کل رات اڈیالہ باہر چھوٹے بچے نے عمران خان نام لیا اسے پکڑا گیا،پولیس اہلکار بار بار ہمیں کہتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ پولیس والے خاتون اپنی پولیس آفیسر سے ڈرتے ہیں عمران خان 25 کروڑ عوام کی نمائیندگی کر رہا ہے اڈیالہ سے اسلام آباد جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کرنے لگی،عوام کو انصاف اور حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،جنہوں نے 8 فروری ہمیں ووٹ دیا 8 فروری وہ چوری شدہ ووٹ واپس مانگیں گے، گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ہماری ریلی کو روکا گیا،400 پولیس اہلکار کھڑے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر ن نکی حالتیں بری ہو جاتی ہیں،بانی کا نام لینے پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے تو صرف اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر خواتین کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی۔ ایک ایس ایچ او جنون میں کارکنوں کو مار رہا تھاکچھ بھی کر لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب بھی ملک کی بات آئی ہم نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا، مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو۔ اڈیالہ جیل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جن پر الزامات لگ جائیں، 8 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہمارا احتجاج پْرامن ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علیمہ خان پی ٹی ا ئی فروری کو پورا ملک کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔