حادثات اور پاکستانی پابندیاں سے ایئر انڈیا کو اربوں ڈالر نقصان کا سامنا  کرنا پڑا ہے۔

بلوم برگ  کی رپورٹ کے مطابق مطابق ایئر انڈیا کو ایک ہلاکت خیز ڈریم لائنر حادثے اور مسلسل آپریشنل مسائل کے باعث سالانہ 150 ارب روپے یعنی 1.6 ارب ڈالر کے ریکارڈ نقصان کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فلک بھارت سے ہنوز خفا‘: ایئر انڈیا طیارے کو پھر سبکی کا سامنا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کو 31 مارچ 2026 تک مالی طور پر خسارہ ختم ہونے کی امید تھی، تاہم گزشتہ چند ماہ کے واقعات نے یہ امید ختم کردی۔

ایئرانڈیا کو سب سے بڑا دھچکا 12 جون 2025 کو اس وقت لگا، جب ایئر انڈیا کا بوئنگ -8787 ڈریم لائنر حادثے کا شکار ہوا، جس میں 229 مسافر اور 12 عملے کے افراد جان سے گئے، جبکہ زمین پر موجود تقریباً 19 افراد بھی ہلاک ہوئے، حادثے میں صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔

حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو عارضی طور پر اپنی پروازیں کم کرنا پڑیں اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر لائن کو اپنی پوری ڈریم لائنر فلیٹ کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

ایئر انڈیا کو اپریل 2025 میں بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا جب پاکستان نے بھارت اور اپنے درمیان کشیدگی کے بعد بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی۔ اس فیصلے کے بعد ایئر انڈیا اور دیگر بھارتی ایئر لائنز کو مہنگے متبادل راستے اختیار کرنا پڑے، جس سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ٹاٹا گروپ، جو سنگاپور ایئر لائنز کے ساتھ مل کر ایئر انڈیا کا مالک ہے، ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کیمبل ولسن کے متبادل پر غور کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ

اگرچہ ایئر انڈیا کو 2026 میں بہتری کی امید ہے، تاہم ڈریم لائنر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ رواں سال جاری ہونے کا امکان ہے، جس میں ایئر لائن پر تنقید بھی شامل ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئرانڈیا پاکستان حادثات فضائی بندش.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرانڈیا پاکستان حادثات ایئر انڈیا کو ڈریم لائنر کا سامنا

پڑھیں:

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟

فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔

یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔

دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے