غزہ امن بورڈ پر آئرلینڈ نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئرلینڈ نے غزہ امن بورڈ سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے گریز کا عندیہ دے دیا ہے۔
آئرلینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سائمن ہیرس کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹرمپ امن بورڈ میں کئی خطرناک پہلو نظر آ رہے ہیں جو ابتدائی منصوبے سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سائمن ہیرس نے کہا کہ دستخط کی تقریب کے دوران جو کچھ سامنے آیا وہ اس امن بورڈ کے اصل تصور سے مختلف تھا جس کی توثیق اقوامِ متحدہ نے کی تھی۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ کے منظور شدہ منصوبے میں غزہ کے لیے ایک مخصوص نگرانی بورڈ تشکیل دینا شامل تھا، تاہم نئی تجاویز میں نہ صرف غزہ کا ذکر موجود نہیں بلکہ روسی صدر پیوٹن کی شمولیت بھی سامنے آئی ہے۔
نائب وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں نے منصوبے کی شفافیت اور مقصد پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئرلینڈ کو موجودہ صورتحال میں امن بورڈ کا حصہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔
سائمن ہیرس نے مزید کہا کہ کسی بھی امن منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اصل متاثرہ خطے پر توجہ دے اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے کے مطابق ہو، بصورتِ دیگر ایسے اقدامات امن کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی