مری میں مسلسل برفباری، انتظامیہ ہائی الرٹ، سیاحوں کا داخلہ بند
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
مری میں مسلسل برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا اور برف ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینری طلب کر لی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق مری میں ملکۂ کوہسار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ برفانی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم بالائی اور مضافاتی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں بھی گلیات میں برفباری کے باعث مری روڈ بند کر دی گئی ہے، پولیس نے ہر نوکے مقام پر ناکہ لگا کر سیاحوں کو نتھیاگلی جانے سے روکا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے برف ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینری طلب کر لی ہے۔ مری روڈ پر ٹریفک پولیس اور ریسکیو کے اہلکار پھنسے سیاحوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گئی ہے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی