اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات، سرمایہ کاری و ٹیلی کام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
( انور عباس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےدبئی میں ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان سرمایہ کاری، تجارت اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کےدوران پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافے کےمواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے آپریشنز اورمستقبل کی ترقی سے متعلق دیرینہ امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مری؛ شدید برفباری کا سلسلہ تھم گیا، دھوپ نکل آئی
ملاقات میں اتصالات کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور پی ٹی سی ایل میں اتصالات کی سرمایہ کاری کومزیدمضبوط بنانے پرمشاورت کی گئی،دونوں فریقین نے پی ٹی سی ایل سے متعلق دیرینہ مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبقایامعاملات کو فوری طور پر نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
شہریوں کی موجیں ہی موجیں،بسنت پر 4 چھٹیوں کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔